Mask Registration
No Setup Costs | No License Costs | No Any Hidden Charges |No Daily SMS Sening Limit
You Just Pay A Small Fee Per SMS | FREE API Integration Code
ایس ایم ایس ماسکنگ
ایس ایم ایس ماسکنگ سے مراد جب آپ ایس ایم ایس بھیجتے ہیں تو جس نام سے ایس ایم ایس موصول ہوتا ہے اسے ماسک ایس ایم ایس کہتے ہیں، مثال کے طور پر جب ہم اپنے موبائل اکاؤنٹ کو ریچارج کرتے ہیں تو ہمیں ٹیلی کام کی کمپنی کے نام سے ایس ایم ایس موصول ہوتا ہے، اس سروس کو ماسک ایس ایم ایس سروس، برانڈڈ ایس ایم ایس سروس کہتے ہیں۔
ماسکنگ رجسٹریشن
اپنی کمپنی کے نام سے ایس ایم ایس بھجوانے کے لیے آپ کی کمپنی کا NTN (نیشنل ٹیکس نمبر) کا ہوناضرروی ہے،اپنی کمپنی کے نام سے ایس ایم ایس بھیجنے کے لیے آپ نے تحریری طورپر اپنی کمپنی کے آفیشل لیٹر ہیڈ پہ ایک درخواست دینی ہوگی، جس کا ایک مخصوص فارم ہوتا ہے آپ نے اس فارم کو اپنے لیٹر ہیڈ پر ٹائپ کر کے اس کی سکین کاپی بذریعہ ای میل ہمیں بھجوانی ہوگی۔ پاکستان میں ماسکنگ کو PTA (پاکستان ٹیلی کیمونیکیشن اتھارٹی) رجسٹر کرواتی ہے جس کے لیے آپ کی ماسکنگ ریکوسٹ PTA کو بھیج دی جاتی ہے جس کوPTA آگے جاز،وارد، یوفون،ٹیلی ناراورزونگ کے نیٹ ورکس سے رجسٹر کرواتا ہے،ماسکنگ کے طریقہ کار کے مکمل ہونے کے بعد ایس ایم ایس آپ کی کمپنی کے نام سے ڈیلیور ہوتا ہے ۔
ماسکنگ رجسٹریشن کے عمل کو مکمل ہونے کے لیے 3سے4کاروباری دن کا ٹائم چاہیے ہوتا ہے ۔
آفیشل لیٹر ہیڈ پر جو معلومات چاہیے ہیں
1: آپ کی کمپنی کا نام جس نام سے ایس ایم ایس کرنا ہے (کم سے کم 3 حروف اورزیادہ سے زیادہ11حروف انگلش میں)
2: درجواست دہندہ کاقومی شناختی کارڈ اور کمپنی کا آفیشل NTN (نیشنل ٹیکس نمبر)
3: درخواست دہندہ کا نام اور آپ کی کمپنی کا نام
4: آپ کی کمپنی کا ایڈریس
5: درخواست دہندہ کے دستخط اور کمپنی کی مہر
شرائط وضوابط
PTAکی پالیسی کے تحت مندرجہ زیل قسم کے نام رجسٹر نہیں ہو سکتے
1: جن کے NTN اور BUSINESS NAME اور MASK NAMEمیں فرق ہو
2: ڈومین نیم (مشلاََ ڈاٹ کام وغیرہ)
3: انفرادی اور مذہبی نام
4: جن کا آفیشل لیٹر ہیڈ اور ماسکنگ ٹائٹل میں فرق ہو
ماسکنگ کا فارم یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں
ماسکنگ ریکوسٹ مندرجہ زیل ای میل ایڈریس پربھیجیں
آپ کی بہتر رہنمائی کے لیے ہم نے کچھ ماسکنگ سیمپل بھی چسپاں کر دیے ہیں جن کو دیکھ کر آپ زیادہ بہتر طورپر ماسکنگ ریکوسٹ تیار کر سکیں گے۔